ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بحرین:پولیس اہلکاروں کی بس پر بم حملہ ، چار زخمی

بحرین:پولیس اہلکاروں کی بس پر بم حملہ ، چار زخمی

Tue, 28 Feb 2017 11:37:20    S.O. News Service

منامہ،27؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بحرین میں اتوار کی رات پولیس کی ایک بس پر بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔بحرین کی وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ ٹویٹس میں بتایا ہے کہ بس ایک گاؤں جو میں کھڑی تھی۔اس دوران بم دھماکا ہوا ہے جس سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ان کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس واقعے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


Share: